دبئی: (دنیا نیوز) ایشیا کپ اور ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی شرکت کے معاملے پر چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے دوٹوک مؤقف پیش کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ اگر انڈین ٹیم ایشیا کپ کھیلنے پاکستان نہیں آتی تو ورلڈکپ میں پاکستان کے میچز بھی ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہونے چاہئیں، پاکستان ہائبرڈ ماڈل کے تحت ورلڈ کپ کے میچ بنگلا دیش میں کھیلے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ پاکستان سے سری لنکا منتقل ہونے کا امکان
نجم سیٹھی نے کہا کہ نیوٹرل وینیو ہماری ترجیحات میں شامل نہیں ہے، ہمیں ٹورنامنٹ کے گیٹ منی کی مد میں ملنے والے پیسوں میں حصہ چاہئے، بی سی سی آئی سیاسی بنیاد پر باقی ٹیموں کو پاکستان میں کھیلنے سے روکے گی تو پھر اے سی سی نہیں چل سکتی۔
بحرین میں ہونیوالے اے سی سی کے اجلاس میں جےشاہ نے باقی ٹیموں سے پاکستان میں کھیلنے پر پوچھا تھا کسی ٹیم نے بھی پاکستان میں کھیلنے پر اعتراض نہیں کیا تھا ، ہمیں نیوٹرل وینیو دیا جائے،نہیں تو ورلڈکپ نہیں کھیلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیاء کپ نہ ہونے پر پی سی بی کا پلان بی پر غور
نجم سیٹھی نے کہا کہ بھارت کی برج ،باسکٹ بال، بلائنڈ کرکٹ ٹیم پاکستان آسکتی ہے تو کرکٹ ٹیم کیوں نہیں آسکتی، حال ہی میں جے شاہ کے بھیجے گئے نمائندے کو ایشیا کپ کے پلان کا بتایا انہیں ایشیا کپ کا پلان پسند آیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکا کے اےسی سی کو لکھے جانے والے خط سے فرق نہیں پڑتا، ، ہم نے تب سری لنکا کا دورہ کیا جب وہاں پر بم دھماکے ہورہے تھے اور ہم ہمیشہ سری لنکا کا دورہ کرنے کو تیار رہے ہیں،نجم سیٹھی بھارت میں بھی دنگے چل رہے ہیں، مگر کرکٹ کبھی نہیں رکی۔