لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے بائیکاٹ کی صورت میں 3 ملکی سیریز کھیلیں گے۔
غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ 3 ملکی سیریز کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں، 3 ملکی سیریز میں انگلینڈ یا کسی اور ٹیم کو دعوت دینی ہے یا نہیں ابھی نہیں بتا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کے وینیو کا فیصلہ پاکستان نے کرنا ہے کیونکہ ہم میزبان ہیں، منتظرہوں کہ میرے دوست جے شاہ مسکرا کر کہیں ہائبرڈ ماڈل پرکوئی مسئلہ نہیں۔
نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ ایشیا کپ پر ڈیڈ لاک کو ختم کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کی ہے۔