آئی سی سی نے پلیئنگ کنڈیشنز میں نئی تبدیلیاں کردیں

Published On 15 May,2023 05:45 pm

دبئی: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئنگ کنڈیشنز میں نئی تبدیلیاں کر دیں۔

پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلیاں دبئی میں ہونیوالے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی چیف ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کے دوران کی گئی۔

نئی پالیسیوں کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ میں ریویو کےدوران ایمپائر کی جانب سے دیا جانے والا سافٹ سگنل ختم کر دیا گیا، سافٹ سگنل کے خاتمے کا اطلاق یکم جون سے انگلینڈ اور آئرلینڈ کےدرمیان ٹیسٹ میچ سے ہوگا۔

اب ٹی وی امپائر کے ریویو کے دوران امپائر سافٹ سگنل نہیں دے گا، آن فیلڈ امپائر فیصلے سے پہلے ٹی وی امپائر کےساتھ مشاورت کرے گا۔

انٹرنیشنل کرکٹ میں ہائی رسک انجری پوزیشن والے پلیئرز کے لئے ہیلمٹ پروٹیکشن کو لازمی قراردیا گیا، فاسٹ باؤلرز کا سامنا کرتے وقت بیٹرز ہیلمٹ لازمی پہنے گا جبکہ وکٹ کیپر اسٹمپس کے قریب کھڑا ہو تب ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا۔

دوسری جانب بیٹرز کےقریب کھڑے فیلڈر کے لئے بھی ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دے دیا گیا، فری ہٹ پر گیند اسٹمپس کو لگنے کے بعد بننے والا رن اب باقاعدہ رن شمار ہوگا۔