پشاور: (ویب ڈیسک) وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے حوالے سے فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت نے کرنا ہے جہاں بھی ایونٹ ہوا ہم نے وہاں کھیلنا ہے۔
پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی کامیابی کیلئے بھرپور محنت کرتا ہوں اور توجہ اپنی کرکٹ پر ہی ہے، کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے سیریز کی تیاری کرتا ہوں، ایشیا کپ جہاں بھی ہو ہم کامیابی کیلئے بھرپور محنت کریں گے۔
محمد رضوان نے کہا کہ انسان کی زندگی میں امتحانات آتے رہتے، ہم نے صرف صبر کرنا ہے، سینئر کھلاڑی آنے والے کرکٹرز کو پیغام دیتے ہیں کہ جتنی محنت کریں گے اس کا اتنا ہی صلہ ملے گا۔