آسٹریلیا کو بھارت کیخلاف ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل سے قبل بڑا دھچکا

Published On 04 June,2023 06:15 pm

اوول: (ویب ڈیسک)آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ بھارت کیخلاف ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل سے باہر ہوگئے۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 7 سے 11 جون تک اوول کے میدان میں کھیلا جائے گا۔

چیف سلیکٹر کرکٹ آسٹریلیا جارج بیلی نے بتایا کہ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ بھارت کے خلاف ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل سے باہر ہو گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جوش ہیزل ووڈ ٹیسٹ کھیلنے کے قریب تھے لیکن ٹریننگ کے دوران اندازہ ہوا کہ وہ فائنل کے لیے مکمل فٹ نہیں ہیں۔ 

Advertisement