بلاوایو: (ویب ڈیسک) آئی سی سی کے ورلڈ کپ کوالیفائر کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے یو اے ای کو 175 رنز سے شکست دیدی۔
زمبابوے کے بلاوایو کرکٹ گراؤنڈ میں ہونیوالے آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 355 رنز بنائے، کوشال میڈس 78 ، سماراوکراما 73 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
— ICC (@ICC) June 19, 2023
ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی پوری ٹیم 180 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی، وسیم اور اروند 39، 39 اور علی نصیر 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔