مدینہ منورہ : (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو مسجد نبوی کے سامنے دیکھا جاسکتا ہے، دونوں کرکٹرز نے اپنے عرب مداح کے ہمراہ تصویر کھنچوائی جو سوشل میڈیا پر تیزی وائرل ہورہی ہے۔
— Shaharyar Ejaz (@SharyOfficial) June 18, 2023
کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان مقدس فرض کی ادائیگی کیلئے اپنے والدہ اور اہلیہ کے ہمراہ سعودی عرب میں مقیم ہیں، حج کی ادائیگی کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دونوں کرکٹرز کو لاہور میں جاری ٹڑیننگ کیمپ میں شرکت سے مستثنیٰ قرار دیتے ہوئے خصوصی اجازت دی تھی۔
واضح رہے کہ بابراعظم اور رضوان سمیت پاکستانی عازمین کی بڑی تعداد حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب پہنچ رہی ہے، مذہبی امور کے وزیر مفتی عبدالشکور نے بتایا تھا کہ کُل ایک لاکھ 79 ہزار سے زائد پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے۔