بلاوایو: (دنیا نیوز) ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں نیدر لینڈز نے سکاٹ لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر ورلڈ کپ 2023 کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
بلاوایو میں ہونیوالے ورلڈ کپ کوالیفائرر میچ میں سکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنائے، برینڈن میک مولن 106 اور کپتان رچی بیرنگٹن 64 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
— ICC (@ICC) July 6, 2023
نیدر لینڈز نے 278رنز کا ہدف 43ویں اوور میں مخص 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے ورلڈ کپ 2023 کےلئے کوالیفائی کرلیا، نیدر لینڈز کے باس ڈی لیڈ نے 92 گیندوں پر 123 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور پیلئر آف دی میچ قرار پائے۔
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) July 6, 2023
واضح رہے کہ سری لنکا اور نیدر لینڈز کے کوالیفائی کرنے کے بعد ورلڈ کپ 2023 کے لیے 10ٹیمیں فائنل ہو گئیں ہیں، آئی سی سی کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ورلڈ کپ 2023 کا افتتاحی میچ 5 اکتوبر کو دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔