ایسیکس نے ویٹالٹی بلاسٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

Published On 07 July,2023 05:31 am

لندن : ( ویب ڈیسک ) ایسیکس نے انگلش ٹی ٹوئنٹی لیگ ویٹالٹی بلاسٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری ٹی ٹوئنٹی لیگ ویٹالٹی بلاسٹ کے کواٹر فائنل میں ایسیکس نے برمنگھم بیئرز کو شکست دے کر ایونٹ کے ٹاپ فور مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں ایسیکس نے برمنگھم بیئرز کو 2 وکٹوں سے شکست دی۔

پہلے کوارٹر فائنل میں ایسیکس کی ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ برمنگھم بیئرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے۔

برمنگھم بیئرز کی جانب سے سیم ہین 52 رنز کی اننگ کھیل کر نمایاں رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں گلین میکسویل نے 32، کرس بنیجمین نے 24 اور ڈومینک ڈریکس نے 23 رنز کی اننگ کھیلی۔

ایسیکس کی جانب سے سیم کک نے 2 ، ڈینیل سیمز ، ایرن بیئرڈ اور پال والٹر نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

168 رنز کے ہدف کے تعاقب میں فاتح ٹیم نے 19.5 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنا کر میچ میں دو وکٹوں سے کامیابی سمیٹ لی، ڈین لارنس کی 62 رنز کی برق رفتار اننگ نے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں پال والٹر 27 اور سائمن ہارمر 19 رنز کی اننگ کھیل سکے۔

برمنگھم بیئرز کی جانب سے ڈومینک ڈریکس اور جیک لنٹوٹ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

فاتح ٹیم کے کھلاڑی ڈین لارنس کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔