لاہور: (ویب ڈیسک) ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ پالے کیلے میں کھیلا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کے دوسرے مرحلے کے سری لنکا میں ہونے والے میچز دو شہروں پالے کیلے اور دمبولا میں ہوں گے۔
حتمی شیڈول کا باضابطہ اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا تاہم اطلاعات کے مطابق پاکستان اور بھارت کا میچ پالی کیلے میں کھیلا جائے گا۔
منتظمین نے فیصلہ کیا کہ ایک ہی مقام پر 9 میچز کی میزبانی کرنا مشکل ہو گا، اس لیے دوسرے مقام کا اضافہ کیا گیا ہے، ایشیا کپ کا پہلا میچ 31 اگست کو پاکستان اور نیپال کے درمیان لاہور میں ہوگا۔
پاکستان کا ایک اور شہر جو کراچی یا راولپنڈی ہو سکتا ہے ان چار میچوں میں سے ایک میچ کی میزبانی بھی کر سکتا ہے جو پاکستان میں منعقد ہوں گے۔