ذکا اشرف کی سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹو سے ملاقات، کھیل کے فروغ پر اتفاق

Published On 15 July,2023 01:22 pm

دبئی: (ویب ڈیسک) ذکاء اشرف کی سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹو سے ملاقات ہوئی ہے جس میں کھیل کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ہے۔

آئی سی سی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہونیوالی ملاقات میں کرکٹ کے امور سمیت سعودی عرب میں کرکٹ کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذکاء اشرف اور طارق ساقا نے سعودی کرکٹ کی مہارت میں بہتری لانے اور سعودی کرکٹرز کی تربیت کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا، چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کرکٹ کی بہتری اور مہارت کو فروغ دینے میں مدد کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طویل برادرانہ تعلقات ہیں، سعودی عرب کرکٹ کی بہتری کے لئے ہر تعاون دینے کے لئے تیار ہیں۔