لاہور: (ویب ڈیسک) ایشیا کپ 2023ء میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے حوالے سے بری خبر سامنے آ گئی ہے۔
ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا 16 واں ایڈیشن کل سے شروع ہو رہا ہے، شائقین کو جس مقابلے کا بے صبری سے انتظار ہے اس کے حوالے سے ایک بری خبر سامنے آئی ہے، 2 ستمبر کو پاک بھارت میچ کے مقام کینڈی میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2023ء کا کل سے آغاز، پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں افتتاحی میچ کھیلیں گی
مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق 2 ستمبر کو پالے کیلے میں بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہے گی جبکہ بارش ہونے کا بھی امکان ہے، بارش ہونے کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت سمیت کسی بھی ٹیم کا پاکستان کیساتھ مقابلہ آسان نہیں ہوگا: وسیم اکرم
دوسری جانب کرکٹ شائقین پُرامید ہیں کہ 2 ستمبر کو پالے کیلے میں بارش نہیں ہو گی اور موسم بہتر ہونے کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کا میچ متاثر نہیں ہو گا، واضح رہے گزشتہ سال ہونے والے ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 2 مقابلے ہوئے، دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیتا تھا۔