ممبئی: (دنیا نیوز) بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے سکیورٹی اور ٹریفک کا جامع پلان تیار کر لیا گیا۔
بھارتی میڈیا نے سکیورٹی آفیسر کے حوالے سے بتایا ہے کہ سٹیڈیم تک فینز کی آمد کو آسان بنانے کے انتظامات کیے گئے ہیں اور ٹریفک کی روانی اور پارکنگ کا پلان بھی تیار ہے۔
سکیورٹی آفیسر کے مطابق ورلڈ کپ میچز کے دوران ملٹی لیئر سیکورٹی فراہم کی جائے گی، سکیورٹی ادارے اور مقامی ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ مکمل رابطے کے لیے کمیونیکیشن سسٹم ترتیب دیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ہوٹل سے سٹیڈیم تک ٹیموں کے لیے محفوظ راستہ بنایا جائے گا، پونے سمیت کئی سٹیڈیمز شہر سے دور واقع ہیں، دوری کی وجہ سے جامع پلان ترتیب دئیے جا رہے ہیں۔
کمشنر پولیس وینوئے کمار کا کہنا ہے کہ سٹیڈیم کے اطراف میں ملٹی لیئر سکیورٹی کا حصار ہو گا، ہر سکیورٹی لیئر کا ایک الگ مقصد ہو گا اور ہر لیئر میں سکیورٹی اہلکاروں کی مخصوص تعداد ہو گی۔
کمشنر پولیس کے مطابق ایک مخصوص ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو سٹیڈیم میں پارکنگ کو دیکھے گی، ہر سکیورٹی لیئر پر فینز کی چیکنگ ہو گی اور میچز سے قبل بھی سٹیڈیم اور اس کے اطراف میں سکیورٹی چیکنگ ہو گی۔