ایشین گیمز کرکٹ، برانز میڈل میچ میں پاکستان ویمن ٹیم کو شکست

Published On 25 September,2023 12:25 pm

بیجنگ: (دنیا نیوز) ایشین گیمز کے کرکٹ کے مقابلے میں برانز میڈل میچ میں پاکستان ویمن ٹیم کو شکست ہو گئی۔

بنگلا دیش ویمن ٹیم نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرا کر برانز میڈل جیت لیا، بنگلا دیش نے 65 رنز کا ہدف 5 وکٹ پر 19 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

پاکستان کی نشرح سندھو نے 10 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، بنگلا دیش کی شورنا اختر نے 14 رنز بنائے جبکہ شمیمہ سلطانہ نے 13 رنز سکور کیے۔

پاکستان ویمن ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 64 رنز ہی بنا سکی تھی، پاکستان کی عالیہ ریاض 17 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہیں، ندا ڈار نے 14، صدف شمس نے 13 اور نتالیہ پرویز نے 11 رنز بنائے۔

بنگلا دیش ویمن کی شورنا اختر نے 3 جبکہ سنجیدہ اختر نے 2 وکٹیں حاصل کیں، 2 مرتبہ کی گولڈ میڈلسٹ پاکستان ویمن ٹیم اس بار کوئی میڈل نہ جیت سکی۔