زیادہ لیگز کھیلنے کی وجہ سے کھلاڑی انجریز کا شکار ہوئے: ذکا اشرف

Published On 27 September,2023 06:04 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا کہ زیادہ لیگز کھیلنے کی وجہ سے کھلاڑی انجریز کا شکار ہوئے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کہا کہ میرےعہدہ سنبھالنے سے پہلے کھلاڑیوں کو این اوسی دے دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے مختلف لیگز کے لیےمعاہدے ہوچکے تھے، زیادہ لیگزکھیلنےکی وجہ سےکھلاڑیوں کوانجریزہوئیں۔

ذکا اشرف کا مزید کہنا تھا کہ محمد حفیظ کی بڑی عزت کرتا ہوں، تمام کھلاڑی پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں، بابراعظم بھی چاہتا ہے کھلاڑی پرفارم کریں، دعا ہےشاداب خان کی پرفارمنس بہتر ہو۔