ورلڈ کپ: آج سری لنکن ٹیم جنوبی افریقہ سے ٹکرائے گی

Published On 07 October,2023 02:26 am

لاہور: (دنیا نیوز) کرکٹ ورلڈ کپ میں آج سری لنکن ٹیم جنوبی افریقہ سے ٹکرائے گی۔

تیسرے میچ میں افغانستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں دھرم شالا سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں جبکہ ایونٹ کا چوتھا میچ دوپہر ڈیڑھ بجے سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان دہلی کے سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

عالمی کپ کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ ہوا تھا جس میں کیویز نے انگلش ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی، دوسرا میچ حیدر آباد میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے نیدرلینڈ کو 81 رنز سے ہرایا ہے۔