ورلڈ کپ: 398 ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی نویں وکٹ 321 رنز پر گر گئی

Published On 15 November,2023 01:04 pm

ممبئی: (دنیا نیوز) آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت کی جانب سے 398 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی نویں وکٹ 321 رنز پر گر گئی۔

بھارت کے شہر ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں جاری ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 397 رنز بنائے۔

بھارتی اوپنر کپتان روہت شرما ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کر کے 29 گیندوں پر 47 رنز بنا کر پویلین لوٹے، بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیریئر کی 50ویں سنچری سکور کی، کوہلی 113 گیندوں پر 2 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 117 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

بھارتی بلے باز شریاس ایر 8 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 105 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شبمن گل 80 اور کے ایل راہوال 39 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

میگا ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل پانچ مرتبہ ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے والی ٹیم آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان جمعرات کو کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔