دورہ آسٹریلیا، قومی ٹیم کل سے تربیتی کیمپ شروع کرے گی

Published On 22 November,2023 09:13 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ کل سے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے لیے تربیتی کیمپ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کل سے شروع ہوگا، کھلاڑیوں نے کیمپ کے لیے رپورٹ کردیا۔

ذرائع کے مطابق امام الحق اور فہیم اشرف کو شادی کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیمپ سے مستثنیٰ کردیا ہے، حسن علی اور محمد وسیم جونیئر جمعہ کے روز کیمپ میں شامل ہونگے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 14 دسمبر سے ہوگا۔