رضوان نے آفریدی سمیت حفیظ اور شعیب ملک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

Published On 12 January,2024 11:04 pm

آکلینڈ: (ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ہی میچ میں نائب کپتان محمد رضوان نے شاہد آفریدی سمیت محمد حفیظ اور شعیب ملک کو پیچھا چھوڑ دیا۔

قومی ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان ٹی20 فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرکے سابق کپتان محمد حفیظ اور شاہد آفریدی سے آگے نکل گئے ۔

واضح رہے کہ کیویز کیخلاف پہلے ٹی20 میچ میں رضوان نے 14 گیندوں پر 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 25 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

پاکستان کیلئے ٹی20 فارمیٹ میں شامل ٹاپ 5 کھلاڑیوں میں محمد حفیظ دوسرے، شاہد آفریدی، تیسرے، شعیب ملک چوتھے جبکہ عمر اکمل پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔