کیویز کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے شاہین نے پتے شو کروا دیئے

Published On 12 January,2024 10:15 am

آکلینڈ: (دنیا نیوز) نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ کیلئے شاہین نے پتے شو کروا دیئے۔

قومی کپتان شاہین آفریدی کی قیادت میں عباس آفریدی اور اسامہ میر ٹی 20 انٹرنیشنل ڈیبیو کریں گے جبکہ اعظم خان بطور وکٹ کیپر بیٹر پاکستان کی فائنل الیون میں شامل ہوں گے۔

محمد رضوان اور صائم ایوب اوپننگ کریں گے جبکہ بابر ون ڈاؤن، فخر زمان چوتھے، افتخار احمد پانچویں اور اعظم خان چھٹے نمبر پر کھیلیں گے۔

عامر جمال ساتویں اور اسامہ میر آٹھویں نمبر پر آئیں گے جبکہ عباس آفریدی اور حارث رؤف بھی فائنل الیون کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج 11 بج کر 10 منٹ پر شروع ہو گا۔