آکلینڈ: (دنیا نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سپن باؤلنگ آل راؤنڈر مچل سینٹنر کورونا کا شکار ہوگئے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق مچل سینٹنر کا کوویڈ ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے اور وہ آج ٹیم کے ہمراہ سٹیڈیم نہیں جائیں گے۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں مچل سینٹنر کا معائنہ جاری رہے گا اور وہ اکیلے ہی گھر کے لیے ہیملٹن روانہ ہوں گے۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے مچل سینٹنر نیوزی لینڈ کے سکواڈ میں شامل ہیں۔