انڈر 19 ورلڈ کپ، خراب موسم پاکستانی باؤلرز کیلئے دیوار بن گیا

Published On 15 January,2024 07:49 pm

کیپ ٹاؤن: (ویب ڈیسک) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ سے قبل پاکستان باؤلرز کو خراب موسم کے سبب بھرپور پریکٹس کا موقع نہیں مل سکا، جنوبی افریقا سے وارم اپ میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

جنوبی افریقا سے وارم اپ میچ میں احمد حسین38، ہارون رشید 36 اور کپتان سعد بیگ 31 رنز بنانے میں کامیاب رہے، کوینا ایم پھاکا نے 3 اور ریلی نورٹون نے 2 وکٹیں اڑائیں، میزبان سائیڈ 8.3 اوورز کے ممکنہ کھیل میں 2 وکٹ پر 31 رنز بناسکی۔

دیگر وارم اپ میچز میں نیپال نے سکاٹ لینڈ کیخلاف 7 وکٹ سے کامیابی سمیٹی، ناکام سائیڈ نے پہلے کھیل کر 114 رنز سکور بورڈ پر جوڑے، عذیراحمد 31 اور ہیری آرمسٹرانگ 23 رنز بناکر پویلین واپس ہوئے،گلسان جھا اور تلک بھنڈاری نے 3،3 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا، نیپال کو بارش کے بعد98 رنز کا دیا گیا۔

بھارت اور آسٹریلیا، امریکا جبکہ نمیبیا کے وارم اپ میچز بھی بے نتیجہ رہے، گرین شرٹس کا دوسرا وارم اپ میچ بدھ کو انگلینڈ سے شیڈول ہے۔