لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر فواد عالم آؤٹ آف فارم بیٹرز کی حمایت میں سامنے آگئے۔
اپنے ایک انٹرویو میں فواد عالم کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں مجموعی طور پر ٹیم نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا، کبھی کسی پلیئر سے اچھا پرفارم نہیں ہوتا تو تکنیکی خامیوں کی باتیں شروع ہوجاتی ہیں،ہم 3،4اننگز میں ہی کسی کو ہیرو یا زیرو بنادیتے ہیں۔
سعود شکیل کی کارکردگی کے سوال پر انھوں نے کہا کہ کبھی کسی پلیئر سے اچھا پرفارم نہیں ہوتا تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ تکنیکی خامیاں ہیں،سعود نے بھی ڈومیسٹک اور ٹیسٹ کرکٹ میں کافی رنز کیے،یہ ان کا پہلا دورہ آسٹریلیا تھا،انھیں بھی اندازہ ہوگا کہ کس معاملے میں بہتری لانی ہے، وہ پاکستان کرکٹ کیلیے ایک اچھا اثاثہ ہیں،ہمیں سعود کی صلاحیتوں پر یقین رکھنا چاہیے،وہ آگے چل کر ضرور پرفارم کریں گے۔