لاہور: (ویب ڈیسک)سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نےنیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز میں بابراعظم اور رضوان کی اوپننگ جوڑی توڑنے پر ٹیم مینجمنٹ کے فیصلے پر تنقید کے تیر چلادیے۔
اپنے ایک بیان میں رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ بابراعظم اور رضوان کی جوڑی کو توڑنے کیلئے اسٹرئیک ریٹ کا بہانہ بنایا گیا،جب آپ نئے کھلاڑیوں کو لاتے ہیں تو وہ لیگ میں پرفارم کرکے آتے ہیں جبکہ انٹرنیشنل میچ کا پریشر بلکل مختلف ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں پر دباؤ ہوتا ہے کہ پوری دنیا کی توجہ انکی طرف ہے، آپ نے اس جوڑی کو توڑ دیا،جس سے پوری دنیا گھبراتی تھی۔رمیز راجا نے سوال اٹھایا کہ آپ نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے پہلے انہیں آزمائیں، یہ کوئی آسان کام نہیں ہے، دونوں کی جوڑی توڑنے سے آپ کو کیا فائدہ ہوا؟