لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے کرکٹ کے ساتھ ساتھ امپائرنگ کے میدان میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کر لیا۔
قومی کرکٹر نے پی سی بی کے تحت لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونے والا چار روزہ ویمن امپائرز انڈیکشن کورس مکمل کرلیا، آئی سی سی کے ایلیٹ پینل آف امپائرز کے ممبر احسن رضا اور پی سی بی کے انٹرنیشنل امپائر آصف یعقوب کورس کے انسٹرکٹر تھے۔
کورس میں کرکٹ کے قوانین کی معلومات سمیت بنیادی تربیتی سیشنز منعقد ہوئے، تحریری امتحان کے بعد شرکاء سے ون آن ون انٹرویوز کیے گئے، کورس میں سابق ویمن انٹرنیشنل کرکٹر سخن فیض اور دیگر خواتین بھی شامل تھیں۔