آکلینڈ: (دنیا نیوز) ڈائریکٹر قومی کرکٹ ٹیم محمد حفیظ نے دورہ نیوزی لینڈ میں شکست کی وجوہات پر سچ قوم کے سامنے رکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ وطن واپسی پر پریس کانفرنس کریں گے، امکان ہےکہ پریس کانفرنس جمعےکو لاہور میں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق محمد حفیظ پریس کانفرنس میں بتائیں گےکہ دورہ نیوزی لینڈ میں قومی کھلاڑیوں پرکیوں جرمانے لگائے، رزلٹ مثبت کیوں نہ آئے، بڑےکھلاڑیوں کے نمبر تبدیل کیوں کیے،کس کو آرام دیا کس کو ڈراپ کیا؟
خیال رہےکہ نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 1-4 سے شکست ہوئی ہے۔