لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بی پی ایل میں شرکت کیلئے مزید 5 کھلاڑیوں کو این او سی جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کیلئے قومی کرکٹرز عامر جمال، صائم ایوب، محمد حسنین، محمد نواز اور عاکف جاوید کو این او سی جاری کردیا گیا۔
احمد شہزاد نے بھی این او سی کے لیے اپلائی کر دیا ،احمد شہزاد کو فار چیون باریشال نے رابطہ کیا ہے، شعیب ملک فارچیون باریشال کا حصہ تھے، وہ دو روز پہلے بنگلہ دیش سے دبئی چلے گئے تھے۔