لاہور: (دنیا نیوز) سابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ آج قائم مقام سربراہ پی سی بی شاہ خاور سے ملاقات کے دوران دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں شکستوں کی وجوہات بتائیں گے۔
ذرائع کے مطابق محمد حفیظ چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر سے مل کر اپنی رپورٹ جمع کرائیں گے، ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ بھی ایک دو روز میں اپنی رپورٹ جمع کروائیں گے۔
پی سی بی کے قائمقام چیئرمین شاہ خاور کل قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کریں گے، پریس کانفرنس میں پی سی بی کے امور چلانے اور چیئرمین کے انتخاب بارے تفصیل سے آگاہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ محمد حفیظ کا کنٹریکٹ ختم ہوچکا ہے، توسیع کا فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے، شاہ خاور سے ملاقات میں سابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کی قسمت کا بھی فیصلہ ہوگا۔