لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا سربراہ نامزد کرنے کی منظوری دے دی۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ذکاء اشرف کا پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ منظور کر کے محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نامزد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
نگران وزیر اعظم نے محسن نقوی کو پی سی بی بورڈ آف گورنر کا رکن بھی نامزد کردیا، محسن نقوی بورڈ آف گورنرز کے رکن بننے کے بعد چیئرمین پی سی بی کے الیکشن کے اہل ہونگے۔
یاد رہے کہ محسن نقوی اس وقت نگران وزیراعلیٰ پنجاب ہیں۔
واضح رہے کہ 19 جنوری کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔