علی ظفر نے پی ایس ایل 9 کے نئے ترانے کا نام بتا دیا

Published On 05 February,2024 12:07 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) نامور پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9 ویں ایڈیشن کے نئے ترانے کا نام مداحوں اور شائقین کرکٹ کیساتھ شیئر کر دیا۔

گلوکار علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پی ایس ایل کے ترانے کے حوالے سے پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ترانے کے نئے نام بارے مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔

علی ظفر نے پاکستان سُپر لیگ کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ کی پوسٹ ری شیئر کی جس میں ترانے کی دُھن تھی اور ساتھ ہی پوسٹ پر لکھا تھا کہ "جب مقابلہ ہو ٹکر کا تو کُھل کے کھیل"۔

انہوں نے پوسٹ ری شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’’اس بار پی ایس ایل کا ترانہ کھیلنے اور بے خوف ہو کر جینے کے بارے میں ہے تو اسی لیے میں نے ’کُھل کے کھیل‘ کے عنوان سے ترانہ لکھا ہے‘‘۔

اُنہوں نے شائقین کرکٹ کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ “ڈانس کے لیے اپنے جوتے تیار کر لیں کیونکہ ترانہ بہت جلد آنے والا ہے”۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری کو ہوگا، پہلا میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement