’کھل کر کھیل‘ پی ایس ایل 9 کے ترانے کی ریکارڈنگ مکمل

Published On 07 February,2024 08:15 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کے ترانے کی ریکارڈنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔

پاکستانی گلوکار علی ظفر نے پی ایس ایل ترانے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا، انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے ترانے "کھل کے کھیل" کی ریکارڈنگ کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔

علی ظفر نے کہا کہ اب ویڈیو پر ڈانس کرنے کا وقت آگیا ہے، کوئی اچھے سے ڈانس سٹیپ بتاؤ،علی ظفر نے پی ایس ایل نائن کی ساتھی گلوکارہ آئمہ بیک کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کی افتتاحی تقریب 17 فروری کو لاہور قذافی سٹیڈیم میں ہوگی جس کا ترانہ پاکستان کی مقبول ترین گلوکار علی ظفر اور آئمہ بیگ گارہے ہیں۔ 

Advertisement