پی ایس ایل : اسلام آباد یونائیٹڈ کا لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر فاتحانہ آغاز

Published On 17 February,2024 07:48 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن نائن میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کا مایوس کن آ غاز، افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو8 وکٹوں سے شکست دے دی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے 196 رنز کا ہدف18.2اوورز میں حاصل کرلیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، لاہور قلندرز کی جانب سے وین ڈیر دوسان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 71 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

صاحبزادہ فرحان ایک چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 57 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، فخر زمان نے 13 گیندوں پر 13 رنز بنائے، عبداللہ شفیق نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے ٹائمل ملز نے 2 جبکہ کپتان شاداب خان اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے 5 چھکوں اور چوکوں کی مدد سے 74 رنز بنائے، آغا سلمان نے طوفانی اننگز کھیلتے ہوئے 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 64 رنز بٹورے۔

لاہور قلندر کی طرف سے زمان خان اور سلمان فیاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 

لاہور قلندر میں شاہین آفریدی کپتان، فخر زمان شاہ زیب فرحان ، وین ڈیر دوسان ،عبداللہ شفیق، لورین ٹکر، سلمان فیاض، ڈیوڈ ویزے، جمشید خان، حارث رؤف،زمان خان شامل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ میں شاداب خان کپتان، ایلکس ہیلز، کولن منرو، سلمان علی آغا،اعظم خان، حیدر علی،عمران وسیم ،فہیم اشرف، نسیم شاہ عبید شاہ ، ٹائمل ملز شامل ہیں۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن نائن کے آج افتتاحی میچ میں جیت کا قرعہ کس کے نام کا نکلتا ہے، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی کارکردگی بتائے گی۔
 

Advertisement