لاہور: (دنیا نیوز) پی ایس ایل سیزن 9 کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے پشاور زلمی کو 16 رنز سے شکست دے دی۔
پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر پشاور زلمی کو مقررہ 20 اوورز میں جیت کیلئے 207 رنز کا ہدف دیا۔
— Quetta Gladiators (@TeamQuetta) February 18, 2024
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن روئے نے 75 اور سعود شکیل نے 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں، کپتان ریلے روسو نے 14، شرفین ردرفورڈ نے 20 اور محمد وسیم نے 4 رنز کھاتے میں ڈالے جبکہ خواجہ نافع 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 18, 2024
پشاور زلمی کے سلمان ارشاد نے 3 جبکہ لیوک ووڈ اور محمد ذیشان نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔
ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر صرف 190 رنز ہی بنا سکی۔
— Quetta Gladiators (@TeamQuetta) February 18, 2024
پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابراعظم نے 68 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی لیکن ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کروا سکے، صائم ایوب نے 42، ٹام کوہلر نے 18، روومین پاول نے17، ڈان موسلے نے 11 اور محمد حارث نے 7 رنز سکور کیے جبکہ آصف علی 2 اور عامر جمال 7 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ابرار احمد نے 2 جبکہ محمد عامر، عقیل حسین اور محمد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔