پی ایس ایل 9: جیمزونس کراچی کنگز کے نائب کپتان مقرر

Published On 18 February,2024 05:03 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کنگز نے پی ایس ایل 9 کیلئے اپنے نائب کپتان کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق کراچی کنگز نے جیمزونس کو پی ایس ایل 9 کے لیے کنگز سکواڈ کا نائب کپتان مقرر کیا ہے، جیمزونس گزشتہ برس بھی کراچی کنگز کا حصہ رہ چکے ہیں اور اس سال ریٹین ہونے والے کھلاڑیوں میں شامل تھے۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان پہلا میچ آج ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں شام 7 بجے ہوگا۔ 

Advertisement