لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کیلئے لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اجلاس میں پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے میچوں کے لیے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
اس دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور میں پی ایس ایل سیزن 9 کے تحت 9 میچ کھیلے جائیں گے جس کے لیے 7 ہزار سے زائد افسران و اہلکار میچز کی ڈیوٹی پر تعینات کیے گئے ہیں۔
سی سی پی او لاہور نے کہا کہ پولیس پی ایس ایل میچز کی جامع سکیورٹی پلان پر عمل پیرا ہے، ملکی و غیرملکی کرکٹرز اور شائقین کو فول پروف سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔
بلال صدیق کمیانہ نے مزید کہا ہے کہ پرامن اور محفوظ ماحول میں میچز کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا، پی ایس ایل میچز کے دوران شہر بھر کی سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔