پی ایس ایل 9 ، حسن علی کا مفت خوروں کے نام اہم پیغام

Published On 16 February,2024 09:11 pm

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے سیزن 9 کی آمد کے موقع پر میچ کی مفت ٹکٹیں مانگنے والوں کیلئے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا۔

تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی سائٹ (ٹوئٹر) ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کراچی کنگز کے فاسٹ باولر حسن علی نے شائقین کرکٹ پر روز دیا کہ مفت پاسز پر انحصار کرنے کے بجائے ٹکٹ خریدیں۔انہوں نے لکھا کہ ٹکٹ مانگ کر شرمندہ نہ کریں، اپنے ٹکٹس خود جاکر خریدیں۔

فاسٹ باولر کے ٹوئٹ پر کئی صارفین نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ جو آپکو میسج بھیج رہے ہیں، انہیں واٹس ایپ پر جواب کیوں نہیں دے دیتے؟ ایک صارف نے لکھا کہ آپکی سفارش ویسے بھی کہیں نہیں چلتی تو زیادہ شوخیاں نہ ماریں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کا باقاعدہ آغاز 17 فروری سے ہوگا، ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں گلوکار علی ظفر، آئمہ بیگ سمیت نوری اور عارف لوہار اپنے فن کا جلوہ بکھریں گے جبکہ تقریب کے دوران لیزر شو اور آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔

Advertisement