کسی اقرباپروری کی وجہ سے شاہ برادزر کا انتخاب نہیں کیا: شاداب

Published On 16 February,2024 10:44 pm

لاہور: (ویب ڈیسک)اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ کسی اقرباپروری کی وجہ سے شاہ برادزر کا انتخاب نہیں کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہ برادرز کی اسلام آباد یونائیٹڈ میں شمولیت کے سوال پر شاداب خان کا کہنا تھا کہ کسی اقرباپروری کی وجہ سے تینوں کا انتخاب نہیں کیا، نسیم شاہ خود بھی اس سے پریشان تھے اور ہمیں منع کررہے تھے مگر ہم نے ٹیم کا کمبی نیشن دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ ایمرجنگ پلیئرز کا انتخاب بڑی اہمیت رکھتا ہے، عبید شاہ کی پرفارمنس شاندار ہے،ہمیں تو یقین نہیں تھا کہ ڈرافٹ میں ہماری باری تک پیسر دیگر ٹیموں کی نظر سے بچ چکے ہوں گے مگر موقع ملا تو ان کو منتخب کرلیا۔ نسیم شاہ کے دونوں بھائی کارکردگی کی بنیاد پر منتخب ہوئے ہیں۔ 

Advertisement