ہمت نہیں ہاری، نصیب میں ہوا تو کم بیک کروں گا: آصف علی

Published On 16 February,2024 10:29 am

لاہور: (دنیا نیوز) پشاور زلمی کے بیٹر آصف علی نے کہا ہے کہ میں نے ہمت نہیں ہاری، جب نصیب میں ہوا تو کم بیک ضرور کروں گا، اولین کوشش یہی ہے کہ پی ایس ایل میں اچھا پرفارم کروں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کی جانب سے پہلا سیزن کھیل رہا ہوں، بڑے اچھے ماحول میں ٹریننگ جاری ہے، بابر اعظم کا بڑا پن ہے کہ مجھ پر اعتماد کر کے اپنی ٹیم میں لیا۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کا کھیل ایک پریشر گیم ہے، اس چیز کو اچھے طریقے سے ہینڈل کرنا ہوتا ہے، بیرون ملک بھی مختلف ٹیموں سے کھیلنے کا تجربہ ہے، جس چیز میں تھوڑی کمی تھی اس پر کام کیا ہے، پی ایس ایل میں انہیں دکھانے کی کوشش کروں گا۔

جارح مزاج بلے باز نے کہا کہ اچھا پرفارم کروں گا تو ٹیم میں کم بیک کروں گا، فینز سے دعاؤں کی درخواست ہے کہ انکے لیے اچھا پرفارم کروں۔

بابر اعظم کی کپتانی پر بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ بابر اعظم اسی انداز سے کپتانی کر رہے ہیں جیسے وہ پاکستان ٹیم کی کرتے ہیں، بابر اعظم فیلڈ میں تمام کھلاڑیوں کی رہنمائی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ 

Advertisement