پی ایس ایل 9 جیت کر ہیٹ ٹرک مکمل کریں گے: عاطف رانا

Published On 16 February,2024 10:22 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز پی ایس ایل 9 جیت کر ہیٹ ٹرک مکمل کرے گی۔

لاہور قلندرز کے ایک معاہدے کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سی ای او عاطف رانا نے کہا کہ قلندرز نے بھرپور تیاری کی ہے، شاہین آفریدی کی قیادت میں اچھا کمبی نیشن بنا ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لیگ کے لیے غیر ملکی کھلاڑی بھی پہنچنا شروع ہو گئے ہیں، امید ہے لاہور قلندرز شاہین آفریدی کی قیادت میں ٹائٹل جیتنے کی ہیٹ ٹرک کرے گی۔

عاطف رانا کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کو اپنے پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کے کھلاڑیوں سے بڑی امیدیں ہیں، وہ بہت باصلاحیت کھلاڑی ہیں، پاکستان کرکٹ کو نئے سٹار دیں گے۔