آئرش وکٹ کیپر بلے باز لورکن ٹکر بھی قلندرز میں شامل

Published On 16 February,2024 10:11 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ کے لیے غیرملکی کھلاڑیوں کا لاہور قلندرز کو جوائن کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے جارح مزاج بیٹر رسی وین ڈر ڈسن اور نمیبیا کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویسا کے بعد آئر لینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر لورکن ٹکر نے پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو جوائن کر لیا۔

لورکن ٹکر کو ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ کی جزوی ری پلیسمنٹ کے طور پر لاہور قلندرز میں شامل کیا گیا ہے، دوسری جانب لاہور قلندرز کی ٹیم آج شام کے سیشن میں ٹریننگ بھی کرے گی۔

واضح رہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کا آغاز 17 فروری کو قذافی سٹیڈیم لاہور سے ہوگا۔

ایونٹ کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا، دونوں ہی ٹیمیں 2، 2 مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہیں۔ 

Advertisement