’کھل کے کھیل‘ پی ایس ایل 9 کا آفیشل ترانہ ریلیز

Published On 14 February,2024 07:22 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 9 کا آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا۔

پی ایس ایل سیزن 9 کے ترانے میں پاکستان کے سٹار گلوکار علی ظفر اور آئمہ بیگ نے آواز کا جادو جگایا ہے، 17 فروری کو قذافی سٹیڈیم میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں علی ظفر اور آئمہ بیگ اس پر پرفارم بھی کریں گے۔

علی ظفر نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے پی ایس ایل سانگ سے جڑے اپنے جذبات سے متعلق گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ میں سیزن ون سے پی ایس ایل کا حصہ رہا ہوں اور شروع کے 3 سیزنز میں بھی میں نے کوشش کی تھی لوگوں کو خوب انٹرٹین کر سکوں اور اس بار بھی میری یہ ہی کوشش تھی، امید ہے آپ سب اس گانے کو بھی خوب انجوائے کریں گے۔ 

Advertisement