شعیب ملک کا اہلیہ ثناء جاوید کے ہمراہ ملتان میں پڑاؤ

Published On 17 February,2024 09:08 am

ملتان: (دنیا نیوز) سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک اپنی اہلیہ ثناء جاوید کے ہمراہ ملتان پہنچ گئے۔

ثناء شعیب ملک ملتان میں پاکستان سپر لیگ کے میچز دیکھیں گی جس کے سیزن 9 میں ان کے شوہر شعیب ملک کراچی کنگز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ اتوار کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 9 کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔

پی ایس ایل 9 کے پہلے میچ سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی ہوگی جس میں معروف فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جبکہ افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 

Advertisement