پہلا میچ اہم ہوتا ہے، ہمارا ٹارگٹ میچ جیتنا تھا: سلمان علی آغا

Published On 18 February,2024 09:31 am

لاہور: (ویب ڈیسک) اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ پہلا میچ اہم ہوتا ہے، ہمارا ٹارگٹ میچ جیتنا تھا۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ شاداب خان پاکستان کے بہترین آل راؤنڈر ہیں، شاداب خان نے باؤلنگ اور بیٹنگ میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال کے مطابق اپنے سٹرائیک ریٹ کو دیکھتا ہوں، اندازہ تھا کہ یہ ٹارگٹ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر سلمان علی آغا کا مزید کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کی باؤلنگ اچھی ہے لیکن اس میچ میں اچھا نہیں کر سکی۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Advertisement