پی ایس ایل9 میں آج لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز مدمقابل

Published On 27 February,2024 09:20 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 14 ویں میچ میں آج لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان جوڑ پڑے گا۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں شام 7 بجے آمنے سامنے ہوں گی، لاہور قلندرز کی ٹیم آج ایونٹ کا اپنا چھٹا میچ کھیلے گی۔

قلندرز اب تک 5 میچز کھیل کر تاحال فتح کی تلاش میں ہیں، ملتان سلطانز کی ٹیم ایونٹ میں 5 میچز کھیل کر 4 میں فاتح رہی جبکہ ایک میں اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

ملتان سلطانز پوائنٹس ٹیبل پر 8 پوائنٹس کیساتھ سرفہرست ہے جبکہ لاہور قلندرز صفر پوائنٹ کے ساتھ آخری پوزیشن پر ہے۔

Advertisement