لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باؤلر سہیل خان نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ نوجوان کرکٹرز کیلئے سیکھنے کا بہترین موقع ہے۔
سہیل خان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نوجوان کرکٹرز کو اپنے سینئرز سے سیکھنا چاہیے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کھلاڑیوں کو بہترین ماحول دیا۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں باؤلرز کیلئے بہت مشکلات پیدا ہو گئی ہیں، باؤنڈریز چھوٹی اور پچز فلیٹ ہو گئی ہیں، باؤنڈری کم سے کم 70 میٹر ہونی چاہیے، کرکٹ میں باؤلرز کیلئے کچھ سپورٹ بھی ضرور ہونی چاہیے۔
اپنے کرکٹ کیریئر سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2015 کے ورلڈ کپ میں اے بی ڈویلیئرز کی وکٹ سب سے یادگار ہے، اس وقت اے بی ڈویلیئرز فارم میں تھا، تب اس کی وکٹ لینا اہم تھا۔