لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔
شاہین آفریدی نے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں نسیم شاہ کو آؤٹ کر کے پاکستان سپر لیگ میں 100 وکٹیں لینے والے تیسرے باؤلر بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
یونائیٹڈ کیخلاف میچ میں شاہین نے کوٹے کے 4 اوورز میں 32 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
شاہین سے قبل فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے 100 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
اس فہرست میں فاسٹ باؤلر حسن علی کا دوسرا نمبر ہے جو 107 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں جبکہ انہیں وہاب ریاض کا ریکارڈ اپنے نام کرنے کیلئے محض 6 وکٹیں درکار ہیں۔
پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان 87 وکٹوں کے ساتھ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔