کرکٹ کو نچلی سطح پر فروغ دینے کیلئے قابل عمل پلان طلب

Published On 06 April,2024 03:34 pm

لاہور: (اسامہ غوری) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نےکرکٹ کو نچلی سطح پر فروغ دینے کیلئے قابل عمل پلان طلب کرلیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےڈائریکٹرڈومیسٹک کرکٹ کو ٹاسک سونپ دیا۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کےچیئرمین محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سکول کالج اور یونیورسٹی کی سطح پرٹیلنٹ کی تلاش کے لئے جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے، ملک بھر کے تعلیمی اداروں کے مابین ٹورنامنٹ کے انعقادکا پلان بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کےٹیلنٹ کوسامنے لانے کےلیےنچلی سطح پر ٹورنامنٹ کا انعقاد ضروری ہے، ملک بھرمیں کالجز اور یونیورسٹیز لیول پرخواتین کےٹورنامنٹ بھی کرائےجائیں،خواتین کو بھی کرکٹ کےیکساں مواقع فراہم کئےجائیں گے۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کا بےپناہ ٹیلنٹ موجود ہے،اس ٹیلنٹ کو سامنے بھی لانا ہے اورنکھارنا بھی ہے۔