کاکول: (دنیا نیوز) کاکول ملٹری اکیڈمی میں قومی کرکٹ ٹیم کا فٹنس کیمپ اختتام پذیر ہوگیا۔
قومی ٹیم نے کاکول ملٹری اکیڈمی میں آرمی کے ٹرینرز کی زیر نگرانی اپنی فٹنس کو بہتر بنانے کے لئے خوب ٹریننگ کی، کھلاڑیوں کو کیمپ کے دوران مختلف ٹاسک دیئے گئے۔
قومی کھلاڑی آج اسلام آباد پہنچیں گے جہاں پر شاہین شاہ آفریدی بھی ٹیم کو جوائن کریں گے، 8 اپریل کو آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر قومی ٹیم کے اعزاز میں افطار ڈنر دیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 18 اپریل سے ہوگا۔
کیویز کیخلاف قومی ٹیم کا اعلان ایک سے دو روز میں کئے جانے کا امکان ہے۔