لاہور: (ویب ڈیسک) سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ عجلت میں کیا گیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کو بطور کپتان مکمل موقع ملنا چاہیے تھا، شاہد آفریدی نے مجھے رضوان کو کپتان بنانے کا کوئی مشورہ نہیں دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈ کلاس بلے باز بابراعظم کیلئے میری نیک خواہشات ہیں، کوچز ملکی ہوں یا غیرملکی صرف ٹیم کی بہتری کیلئے ہونے چاہئیں۔
ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ پنجاب کی گورنر شپ کی باتیں میڈیا میں سنی ہیں، ابھی تک باضابطہ آگاہ نہیں کیا گیا، گورنرپنجاب کے حوالے سے پارٹی جو فیصلہ کرے گی اسے قبول کریں گے۔