قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

Published On 10 May,2024 07:22 pm

ڈبلن: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔

بابراعظم ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ میچز میں کپتانی کرنے والے کھلاڑی بن گئے، بابراعظم آئرلینڈ کے خلاف 77 ویں ٹی 20 میچ میں کپتانی کر رہے ہیں۔

اس سے قبل آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ نے 76 ٹی ٹوئنٹی میچز میں کپتانی کر کے یہ اعزاز حاصل کر رکھا تھا۔